پیارے نبی ( pyare nabi ) صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری باتیں

0
159
Payre Nabi (SAW)

   پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری باتیں pyare nabi

pyare nabi

ساری دنیا میں خاص کر عرب میں جہالت کی حکومت تھی. اور اس وقت کی حالت لوگوں کوحق کی آواز پر کان لگانے کی اجازت نہ دیتی تھی. اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے پہل اپنی جان پہچان کے لوگوں میں اسلام کی تبلیغ شروع کی. مسلمان اب تک چھپاکر خدا کی عبادت کرتے تھے. یہاں تک کہ بیٹا باپ سے باپ بیٹے سے چھپ کر نماز پڑھتا تھا. ایک خاص جماعت اسلام میں داخل ہوگئی.

جب کثرت سےمرد عورت اسلام میں داخل ہونے لگے. تو اللہ تعالی نے آپ کو حکم بھیجا کے کھلم کھلا ان لوگوں کو کلمہ حق پہنچائیں. مردوں میں سب سے پہلے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نےآپ کی تصدیق کی. اور کلمہ پڑھ .کے مسلمان ہوگے. اور عورتوں میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ عنہا اسلام لائیں لڑکوں نے سب سے پہلے حضرت علی اورغلاموں میں سب سے پہلے حضرت زید بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا.

 نبوت (pyare nabi)

نبوت کے پانچویں سال حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جاگتے ہوئے جسم کے ساتھ معراج ہوئی. آپ مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ اور وہاں سے ساتوں آسمان اور عرش و کرسی کی سیر کے لئے تشریف لے گئے. حوض کوثر دیکھا پھرجنت میں داخل ہوئے. پھر دوزخ آپ کے سامنے پیش کی گئی. اس کے بعد آپ نے اپنی آنکھوں سے اللہ تعالی کا جمال دیکھا.

غرض آپ نے آسمانوں اور زمین کے اس کے بعد آپ مکہ معظمہ راتوں رات واپس آگئے ذرا ذرا کو ملاحظہ فرمایا یہی نمازیں فرض کی گئی. حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی علامت یہ ہے کہ اکثر آپ کا ذکر کریے , درود شریف کثرت سے پڑھیں. جب حضور پر نور کا ذکر آئے تو بڑے ادب سے سنےنام پاک سنتے ہی درود شریف پڑھے. اور نام پاک لکھتے ہی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درود لکھیں. اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں کواپنادشمن سمجھںاور اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کریں۔

Hadees

 

Please follow and like us:
error4
Tweet 20
fb-share-icon20

Leave a Reply