scorpion
Scorpion's venom is useful for different disease cure.

بچھو کے زہر کی قیمت کروڑوں روپے آخر کیوں؟

دنیا میں کروڑوں ایسے جانور ہیں جو انسانوں کے لے بہت مفید ہیں لیکن بچھو ایک نہایت زہریلا جانور ہے۔ یہ اپنے دشمنوں کو ڈنگ مار کر انھیں شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن مختلف تجربات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بچھو کے زہر کی مدد سے ہمیں درد کے احساس کو سمجھنے میں مدد ملی کہ درد کا احساس دراصل ہمارے جسم کے اندر کام کیسے کرتا ہے۔ لہذا پین کلرز اور دوسری زندگی بچانے والی ادویات بنانے میں ہم انسانوں کو مدد ملی۔

بچھو کے ڈنگ سے پیدا کردہ ادویات

بچھو کے زہر کے اندر ٹی آر پی اے ہوتا ہے یہ زہریلا مادہ انسان کے جسم میں داخل ہو کر ہمارے دماغ کو یہ سگنل دیتا ہے کہ ہمارا جسم کسی خطرناک اور زہریلی چیز کے ا ثرمیں آ چکا ہے۔ جو کہ ہمارے جسم کو شدید نقصان پہنچانے والی ہے اگر اس کو نہ روکا جا سکے تو یہ بہت نقصان دہ ہوتی ہے یا انسان کی موت ہوجاتی ہے۔

یہ بات انسانوں کے اندر قدرتی طور پر پیدا ہوتی ہے۔ اس وقت جب آپ رو رہے ہو یا پھر پیاز کو کاٹنے کی کوشش کریں۔ جو کہ درد کی وجہ بنتا ہے۔ لیکن انسانوں کے اندر پیدا ہونے والا یہ مادہ بلیک سکورپہن کے زہر کی نسبت مختلف طریقے سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ انسان کی نفسیات پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن یہ صرف درد کا احساس دلاتا ہے نہ کہ سوجن وغیرہ کا ۔

ریسرچرز نے سوچا کہ کیوں نا دوائیں تیار کی جائیں، جو ڈائریکٹ انسان کی نفسیات پر اثر انداز ہو کر درد کو ختم کر دیں، اور ساتھ ساتھ جسم کے کسی اور حصے پر بھی اثر انداز نہ ہوں۔

 آٹو امیون بیماری (AutoImmune disease)

  سب سے بڑھ کر اس بچھو کے زہر سے آٹو امیون بیماری کا علاج ممکن ہے جو کہ بہت خطرناک چیز ہے اور امریکہ کے اندر اس کے پچاس ملین سے زیادہ مریض ہیں  یہ بیماری تب شروع ہوتی ہے۔

جب ہمارے جسم کے اینٹی باڈیز سے پیدا کردہ پروٹین جو  بیماری سے لڑنے کے لیے جسم کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اورحفاظت کے طور پر جسم کو اس سے محفوظ رکھتے ہیں۔ خود ہمارے جسم کے دشمن بن جاتے ہیں کیونکہ یہ صحت مند ٹشوز کو تباہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

جس کے نقصان کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس چیز کے اثرات  پورے جسم پر اور کی ٹشوز اس پر اثر انداز ہونا شروع ہوتے ہیں۔ یہ مرض خطرناک ہے۔ اسی وجہ سے بچھو  کے زہر کی ڈیمانڈ خصوصاً یورپی ممالک کے اندر بے حد بڑھ چکی ہے جس سے علاج ممکن ہے۔

     Blue scorpion’s venom as a medicine(Vidatox)

   یہ کینسر سے متاثر شدہ سیلز کو دوبارہ سے ریکوور کرنے میں مدد کرتی ہے جس کو دس ہزار مریضوں پر آزمایا گیا اور اس کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے۔ اس کے بعد نئے سلز قدررتی طور پر بننے لگے اور وہ بھی بالکل صحت مند حالت میں۔ یہ دوا مریض کو کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب تو نہیں کرسکتی لیکن اسے ریکور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

  بچھو کے زہر سے تیار کردہ دوا سے کینسر زدہ حصے کی ایگزیکٹ لوکیشن کا پتہ چلتا ہے اس کے بعد اس کا علاج کرنا بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply