امریکہ میں اسلحہ کی خریدوفروخت

0
171
امریکہ میں اسلحہ کی خریدوفروخت
امریکہ میں اسلحہ کی خریدوفروخت

امریکہ میں اسلحہ کی خریدوفروخت میں حیران کن اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے وہ کام شروع ہوگیا جوکبھی کسی نے بھی نہیں سوچا تھا پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ماسک، سینی ٹائزرز صابن، سیفٹی ڈریس اور دیگر اس نوع کی چیزیں لوگوں میں خریدی جا ری ہیں

اسی طریقے سے امریکہ میں اسلحہ کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے جو کہ ایک انتہائی حیران کر دینے والی بات ہے. اور اسلحے کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

  آن لائن  میل کے مطابق امریکہ کے اسلحہ سٹورز کے مالکان کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی افراتفری سے خوفزدہ ہیں اور اس افراتفری میں اپنی حفاظت  خود کرنے کے تحت اسلحہ خرید رہے ہیں۔

-ایک اسلحہ سٹور کی مالک خاتو ن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران اسلحے کی فروخت میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ ہمیں اپنا سٹور ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا پڑ رہا ہے۔

جو کہ ان کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اس نے بتایا کہ لوگ زیادہ تر شاٹ گن، ہینڈ گن اور اے آر 15جیسی سیمی آٹومیٹک اور فل آٹومیٹک رائفلیں خریدنے میں مصروف عمل رہے ہیں۔

اس وجہ سے لاس اینجلس کاﺅنٹی شیرف الیکس ویلنیوا نے بھی علاقے کے اسلحہ سٹورز کو 24گھنٹے کھلا رہنے کا حکم دیا۔اسی طرح پھل سبزی اور ادویات کے سٹورز اور خوردو نوش کی طرح اسلحہ کے سٹورز کو بھی کھلا رکھنے کا حکم دے دیا ہےتا کہ لوگ اپنی مرضی سے امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروخت آسانی سے کر سکیں اور کوئ مشکل نہ آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here